مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں اور قصبوں میں صہیونی فوجی تنصیبات اور مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی جارحیت اور لبنان کی خودمختاری پر حملے کے جواب میں مقاومتی جوانوں نے منگل کو مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے الکرمئیل میں صہیونی فوج پر میزائل حملہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں میں صہیونی چھاتہ بردار بریگیڈ کو خصوصی نشانہ بنایا گیا ہے۔
دراین اثناء حزب اللہ نے ہی دوسرے حملے میں صفد میں صہیونی تنصیبات پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ صہیونی دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائلوں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے اکثر میزائل اپنے ہدف پر لگے ہیں۔
المنارہ میں بھی صہیونی فوجی مرکز پر مقاومت نے میزائل حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ